گھر سے بلا کر نابالغہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی
جھاڑگرام کے جامبونی تھانہ علاقے میں نابالغہ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی تین کی تلاش جاری ہے۔متاثرہ کے والد کی شکایت کے مطابق، ملزمان پہلے سے متاثرہ سے واقف تھے—ایک ہی اسکول میں تعلیم کی وجہ سے۔ 20 ستمبر کو انہوں نے نابالغہ کو گھر سے بلا کر لے گئے اور جنگل میں لے جا کر دو افراد نے پہلے زیادتی کی۔ اس کے بعد مزید تین وہاں پہنچے اور پانچوں نے مل کر اس پر تشدد کیا۔
شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ واقعے کی ویڈیو بنائی گئی اور متاثرہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر منہ کھولے گی تو اچھا نہیں ہوگا۔ واقعے کے بعد متاثرہ نے خوف کی وجہ سے پہلے کچھ نہیں بتایا اور جسم پر زخموں کے نشانات کے بارے میں پوچھنے پر کہا کہ گر کر چوٹ لگی ہے۔ بعد میں طبیعت خراب ہونے پر خاندان کے دباو¿ میں اس نے سارا واقعہ بتایا۔
متاثرہ کے والد نے اتوار کی شام جامبونی تھانے میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر اسی رات دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جھاڑگرام کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منب سنگھلا نے بتایا کہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ملزمان کو پیر کو پوکسو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں چار روزہ پولیس حراست کا حکم دیا گیا۔
گھر سے بلا کر نابالغہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments