اے این آئی نے مسجد کے امام کو پکڑلیا اور کہا دہشت گردوں سے تعلق تھا
بنگلہ دیش کی شدت پسند تنظیم سے براہِ راست رابطے کا الزام! این آئی اے نے مشرقی بردوان ضلع کے منگل کوٹ تھانے کے پالیش گرام کی ایک مسجد کے امام کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا نام پیار محمد شیخ ہے۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ یہاں اور کون لوگ جڑے ہوئے ہیں اور ان کا اصل منصوبہ کیا تھا۔
پیار محمد شیخ کا گھر مونٹیشور تھانے کے کلٹ گاو¿ں میں ہے۔ وہ منگل کوٹ کے پالیش گرام کی ایک مسجد کے امام تھے۔ منگل کی صبح منگل کوٹ تھانے کی پولیس فورس کے ساتھ این آئی اے کی چار رکنی ٹیم پالیش گرام پوربا پاڑہ مسجد پہنچی۔ پیار محمد شیخ کو مسجد سے ہی گرفتار کیا گیا۔ انہیں مسجد کے اس کمرے میں لے جایا گیا جہاں وہ امام کی حیثیت سے رہتے تھے۔ وہاں سے این آئی اے نے ایک ڈائری اور موبائل فون ضبط کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، تفتیش کاروں کو ڈائری میں بنگلہ دیش کے کئی افراد کے فون نمبر ملے ہیں۔ انہیں مسجد سے اپنے ساتھ منگل کوٹ تھانے لے جایا گیا۔ فی الحال ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، پیار محمد شیخ تقریباً تین سال سے پالیش گرام پوربا پاڑہ مسجد میں امام کی ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔ این آئی اے کی جانب سے ان کی گرفتاری سے گاو¿ں کے لوگ حیران ہیں۔ تاہم مسجد کمیٹی کے رکن غلام مصطفیٰ اور گاو¿ں کے رہنے والے منی قاضی وغیرہ نے بتایا کہ پیار محمد شیخ کبھی کبھار بنگلہ دیش آتے جاتے تھے۔ مسجد کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ تین سال کے دوران مذکورہ امام نے تقریباً چھ ماہ بنگلہ دیش میں گزارے تھے۔ چند ماہ قبل ہی وہ دوبارہ واپس آئے تھے۔
اے این آئی نے مسجد کے امام کو پکڑلیا اور کہا دہشت گردوں سے تعلق تھا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments