Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ٹرمپ کا کینیڈا پر آج سے نافذ العمل 50 فیصد ٹیرف 3 دن کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا کینیڈا پر آج سے نافذ العمل 50 فیصد ٹیرف 3 دن کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر آج سے نافذ العمل ہونے والے 50 فیصد ٹیرف کو 3 دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور امریکا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم دستاویزات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔
امریکی صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہKeystone XL پائپ لائن جسے بہت عرصہ پہلے سلیپی جوبائیڈن نے ختم کر دیا تھا، شاید دوبارہ زندہ ہو جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کینیڈا کی متعدد مصنوعات پر عائد 50 فیصد ٹیرف 21 اگست تک ملتوی کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے دفتر نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کر دیا ہے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ٹیرف کے معاملے پر امریکا کے ساتھ نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ابھی اہم کام باقی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے تجارتی معاملات حل کرنے کے لیے کینیڈا کے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn