Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

8 بائی 8 کے کمرے اور موت کا دھواں: پردیسیوں کے لیے نیو مارکیٹ کا ہوٹل بنا موت کا جال

8 بائی 8 کے کمرے اور موت کا دھواں: پردیسیوں کے لیے نیو مارکیٹ کا ہوٹل بنا موت کا جال

کولکاتا: نیو مارکیٹ کی مرزا غالب اسٹریٹ میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس عمارت کی تقریباً ہر منزل پر الگ الگ ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس قائم ہیں، جہاں 8 بائی 8 کے انتہائی تنگ اور گھپچی کمرے بنائے گئے ہیں۔ منگل کی دیر رات عمارت کی تیسری منزل پر واقع ایک ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اگرچہ آگ کا پھیلاؤ زیادہ شدید نہیں تھا، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے زہریلے دھوئیں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث 1 بچہ، 2 خواتین اور 6 مردوں سمیت 9 افراد کی دردناک موت ہو گئی۔
حادثے کا شکار ہونے والے ہوٹل میں اندر آنے اور باہر جانے کا محض ایک ہی تنگ راستہ تھا۔ ہنگامی صورتحال کے لیے کوئی ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا۔ دھوئیں کے شدید طوفان میں مقیمین کو باہر نکلنے کا راستہ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ اپنی جان بچانے کے لیے کچھ لوگ باتھ روم میں گھس گئے اور وہاں کی کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کرنے گے۔

مقیمین کا الزام ہے کہ حادثے کے بعد ہوٹل انتظامیہ کا کوئی بھی شخص مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔ اگر فائر بریگیڈ کے اہلکار بروقت نہ پہنچتے تو شاید مزید لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔
اس عمارت میں زیادہ تر دیگر ریاستوں اور بنگلہ دیش سے آئے وہ لوگ ٹھہرے ہوئے تھے جو کولکاتا علاج کروانے آئے تھے۔ رامپورہاٹ سے آئے ہوئے اعجاز احمد نامی ایک شخص نے بتایا کہ وہ چوتھی منزل کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ رات تقریباً سوا دو بجے دو خواتین کی دل دہلا دینے والی چیخوں سے ان کی آنکھ کھلی۔ جیسے ہی انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا، زہریلا دھواں اندر بھر گیا۔ گیلری اتنی تنگ تھی کہ دھوئیں میں کچھ بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔

عمارت کی سب سے اوپری منزل پر رہنے والے ایک مقامی خاندان نے بتایا کہ انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے بارہا فائر سیفٹی کے انتظامات کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن کسی نے کوئی بات نہیں سنی۔ انتظامیہ کو شکایتیں کرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
بی جے پی رہنما سنتوش پاٹھک نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ یہ بنیادی طور پر ایک رہائشی عمارت تھی، جسے غیر قانونی طور پر تجارتی ہوٹلوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہوٹلوں کے کمرے بڑھانے کے لیے عمارت کے اہم پلرز تک کاٹ دیے گئے تھے، جس سے پوری عمارت ساخت کے اعتبار سے انتہائی کمزور ہو چکی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

11 months ago

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

11 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn