Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

نیو مارکیٹ کے ہوٹل میں دردناک آتشزدگی: بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 9 افراد دم گھٹنے سے ہلاک، 6 شدید زخمی

کولکاتا: تاراپٹھ کے بعد اب کولکاتا کے معروف تجارتی علاقے نیو مارکیٹ کی مرزا غالب اسٹریٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ منگل کی دیر رات 'ہوٹل شکھا ان' میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 1 بچہ اور 2 خواتین سمیت 9 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے، جبکہ کم از کم 6 افراد شدید زخمی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں بیشتر بنگلہ دیشی شہری بتائے جا رہے ہیں، جو علاج کی غرض سے کولکاتا آئے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق آگ دیر رات ہوٹل کی تیسری منزل پر لگی۔ اس وقت تمام مقیمین (گیسٹس) گہری نیند میں تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا ہوٹل زہریلے اور گھنے دھوئیں کی لپیٹ میں آ گیا۔ جب تک لوگوں کو خطرے کا احساس ہوا، تب تک باہر نکلنے کے تمام راستے بند ہو چکے تھے۔

تنگ سیڑھیوں، بند اور گھٹن زدہ عمارت اور شدید دھوئیں کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل سکے۔ مقیمین کا الزام ہے کہ حادثے کے وقت ہوٹل کا کوئی بھی ملازم مدد کے لیے موجود نہیں تھا اور بار بار پکارنے کے باوجود کوئی آگے نہیں آیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جنگی بنیادوں پر امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ ہوٹل میں پھنسے لوگوں کو ایک ایک کر کے باہر نکالا گیا، لیکن تب تک 9 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو چکی تھی۔

زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر کولکاتا میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ہوٹل کے مقیمین اور مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عمارت میں آگ بجھانے کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں تھا اور نہ ہی فائر الارم بجا۔ اسی غفلت کی وجہ سے لوگوں کو آگ کا وقت پر پتہ نہ چل سکا اور اتنی بڑی جانی نقصان ہوئی۔

پولیس نے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ہوٹل کے مالک کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn