Sports

پرفل ہنگے نے اپنے آئی پی ایل ڈیبیو پر تین وکٹ لے کر تاریخ رقم کی

پرفل ہنگے نے اپنے آئی پی ایل ڈیبیو پر تین وکٹ لے کر تاریخ رقم کی

حیدرآباد، 13 اپریل :سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیند باز پرفل ہنگے نے پیر کو آئی پی ایل ڈیبیو میں راجستھان رائلز کے خلاف پہلے ہی اوور میں دو رن دے کر تین وکٹ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔ وہ آئی پی ایل میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے گیند باز بن گئے ۔ آج یہاں کھیلے گئے میچ میں پرفل ہنگے نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کے پہلے ہی اوور میں تین وکٹ لے کر تاریخ رقم کردی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے دوسرے اوور میں ریان پراگ کو آ¶ٹ کر کے اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی۔ پرفل ہنگے اپنی دوسری ہی گیند پر نوجوان اسٹار بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کو اپنا شکار بنایا۔ اگلی چار گیندوں کے اندرہی دھرو جورل اور لوان ڈریس پریٹوریئس کو بھی آ¶ٹ کردیا۔ تینوں بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ پرافل ہنگے تاریخ میں ایسے گیند باز ہیں، جنہوں نے آئی پی ایل میچ کی کسی اننگ کے پہلے ہی اوور میں 3 وکٹ جھٹکے ہیں۔ وہ اننگ کے پہلے اوور میں دو رنز کے عوض تین وکٹیں لینے والے پہلے گیندباز ہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments