International

پوتین سب سے جھوٹ بول رہے ہیں: زیلنسکی

پوتین سب سے جھوٹ بول رہے ہیں: زیلنسکی

ہیوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے روسی ہم منصب پوتین پر یوکرین میں جنگ بندی کے نفاذ اور محاذ کی صورتحال کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے پوتین زمینی صورتحال کے بارے میں سب سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ خاص طور پر کرسک کے علاقے میں جو کچھ ہو رہا ہے جہاں ہماری یوکرینی افواج اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، کے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کے مطابق زیلنسکی نے مزید کہا کہ پوتین یہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں کہ جنگ بندی کس طرح بہت پیچیدہ ہے۔ محاصرہ میں نہیں ہیں اس سے قبل زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک کی افواج اب بھی روس کے سرحدی صوبے کرسک میں لڑ رہی ہیں اور ان کا محاصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ ملک کے مشرق میں یوکرینی شہر پوکروسک کے قریب صورتحال مستحکم ہو گئی ہے لیکن روس شمال مشرقی یوکرین میں علاقے سومی کی سرحد کے پار اپنی افواج کو متحرک کر رہا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو پوتین نے اعلان کیا تھا کہ روسی افواج نے کرسک میں یوکرین کے باقی ماندہ فوجیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زیلنسکی نے یوکرین میں جنگ بندی کی تجویز پر پوتن کے ردعمل کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ظاہر کی گئی امید کے تناظر میں ماسکو کے ارادوں پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا خیال تھا کہ روس اب جنگ کے خاتمے سے بچنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں کی تلاش میں ہے۔ زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیانات میں یہ بھی کہا کہ روسی ہیرا پھیری جنگ کو طول دے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments