Sports

پنجاب کنگز نے لکھن¶ سپر جائنٹس کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی

پنجاب کنگز نے لکھن¶ سپر جائنٹس کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی

نیو چنڈی گڑھ، 19 اپریل:پریانش آریہ (93) اور کوپر کونلی (87) کی شاندار بیٹنگ اور گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 29ویں میچ میں لکھن¶ سپر جائنٹس کو 54 رنز سے شکست دے دی۔ یہ لکھن¶ کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ پنجاب کنگز چھ میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ 255 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھن¶ سپر جائنٹس کے لیے مچل مارش اور آیوش بدونی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑے ۔ چھٹے اوور میں وجے کمار ویشک نے بدونی کو آ¶ٹ کر کے شراکت توڑی۔ بدونی نے 21 گیندوں پر 35 رنز بنائے ۔ 12ویں اوور میں یزویندر چہل نے مچل مارش کو آ¶ٹ کیا، جنہوں نے 40 رنز بنائے ۔ اگلے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے کپتان رشبھ پنت کو پویلین بھیج دیا، جنہوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ نکولس پورن صرف 9 رنز بنا سکے جبکہ ایڈن مارکرم نے 42 رنز بنائے ۔ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز ہی بنا سکی اور 54 رنز سے ہار گئی۔ پنجاب کے لیے مارکو یانسن نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ وجے کمار ویشک، ارشدیپ سنگھ اور یزویندر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل، پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 254 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا، جو آئی پی ایل 2026 میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ہے ۔ ابتدا میں محمد شامی نے پربھسمرن سنگھ کو صفر پر آ¶ٹ کر کے پہلا جھٹکا دیا، لیکن اس کے بعد کوپر کونلی اور پریانش آریہ نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے 182 رنز کی شراکت قائم کی۔ کونلی نے 46 گیندوں پر 87 رنز بنائے جبکہ آریہ 93 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ کپتان شریاس ایئر صرف 5 رنز بنا سکے جبکہ نہال بڑھیرا نے 13 رنز بنائے ۔ ششانک سنگھ نے مختصر مگر جارحانہ اننگز میں 17 رنز بنائے جبکہ مارکس اسٹوئنس 29 رنز بنا کر آخری گیند پر رن آ¶ٹ ہو گئے ۔ پنجاب کے بلے بازوں نے اس اننگز میں 21 چھکے اور 16 چوکے لگائے ۔ لکھن¶ کی جانب سے پرنس یادو اور ایم سدھارتھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شامی اور محسن خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments