آئی پی ایل 2026 کا 40واں مقابلہ منگل کو پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا گیا، جہاں سنسنی خیز میچ میں راجستھان رائلز نے 6 وکٹوں سے شاندار جیت حاصل کر لی۔ یہ ٹورنامنٹ میں پنجاب کنگز کی پہلی شکست ہے۔ ٹاس جیت کر راجستھان نے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا، جس کو راجستھان نے چار وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔ پنجاب کی جانب سے پربھسمرن سنگھ اور مارکس اسٹوئنس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پربھسمرن نے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے، جبکہ اسٹوئنس نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ پنجاب کی اننگز کا آغاز پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ نے کیا۔ پریانش نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی تیز اننگز کھیلی، تاہم جلد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پربھسمرن اور کوپر کونلی نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن تک پہنچایا۔ وہیں ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی شروعات جارحانہ رہی۔ ویبھو اور یشسوی جیسوال نے اننگز کا آغاز کیا، جہاں ویبھو نے صرف 16 گیندوں پر 43 رنز بنائے، جن میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد یشسوی نے ذمہ داری سنبھالی اور 27 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بعد میں ریان پراگ اور دھرو جوریل نے بھی اہم رنز جوڑے، لیکن اصل فیصلہ کن کردار فریرا اور شبھم دوبے نے ادا کیا۔ فریرا نے 26 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے جبکہ شبھم دوبے نے صرف 12 گیندوں پر 31 رنز کی تیز اننگز کھیل کر ٹیم کو آخری اوور میں ہدف تک پہنچا دیا۔ اس جیت کے ساتھ راجستھان رائلز نے پوائنٹس ٹیبل میں اہم چھلانگ لگائی ہے۔ تاہم شکست کے باوجود پنجاب کنگز اب بھی 8 میچوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ راجستھان رائلز 9 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے