حیدرآباد، 6 مئی:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 49 ویں مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ اور عمدہ بالنگ کی بدولت پنجاب کنگز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے ، جبکہ پنجاب کنگز کو مسلسل تیسری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جو حیدرآباد کے بلے بازوں نے غلط ثابت کر دیا۔ ابھیشیک شرما (35) اور ٹریوس ہیڈ (38) نے اوپننگ میں برق رفتار شروعات فراہم کی۔ تاہم، اصل تباہی ہینرک کلاسن اور ایشان کشن نے مچائی۔ہینرک کلاسن نے 43 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایشان کشن 32 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔نیتیش ریڈی نے آخری لمحات میں 13 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 29 رنز جوڑے ۔ پنجاب کے فیلڈرز نے میچ کے دوران کئی کیچز چھوڑے اور اسٹمپنگ کے مواقع گنوائے ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 235 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ 236 رنز کے بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پنجاب کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ صرف 4 رنز کے اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے ۔ کپتان شریاس ایر بھی صرف 5 رنز بنا سکے ۔ ایک وقت پر پنجاب کی آدھی ٹیم بکھر چکی تھی، لیکن کوپر کونلی نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔ کونلی نے آئی پی ایل کی اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے محض 59 گیندوں پر 7 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناٹ آ¶ٹ 107 رنز بنائے ، لیکن دوسرے اینڈ سے تعاون نہ ملنے کے باعث وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے ۔ مارکس اسٹونیس (28) اور سورینش شیڈگے (25) نے کچھ مزاحمت کی، لیکن پوری ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 202 رنز ہی بنا سکی۔سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور شیوانگ کمار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا، نیتیش ریڈی اور ثاقب حسین نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔ اس بڑی جیت کے بعد حیدرآباد کی ٹیم اب پلے آف کی دوڑ میں سب سے مضبوط پوزیشن پر آ گئی ہے ، جبکہ پنجاب کنگز کے لیے اگلے مرحلے کی راہ مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے