نئی دہلی ۔ 14 مئی :جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملہ کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی گئی، اس دوران ہندوتوا جنونیوں نے مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا اور مذہب اسلام کے خلاف خوب زہر اگلا۔ اسوسی ایشن آف پروٹیکشن آف سول رائٹس کی رپورٹ کے مطابق 22 اپریل تا 8 مئی کے دوران ہندستان بھر میں مسلمانوں اور کشمیریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق کم از کم 184 نفرت انگیز جرائم رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 84 نفرت انگیز تقاریر، 39 حملے، 19 توڑ پھوڑ اور 3 قتل کے واقعات شامل ہیں۔ اترپردیش کے آگرہ میں کشتریہ گو رکھشا دل کے ارکان نے پہلگام حملہ کا بدلہ لینے کےلئے مبینہ طور پر ایک مسلم شخص پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ وہیں کرناٹک کے منگلور میں مبینہ طور پر پاکستان کی تائید میں نعرے لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک مسلم شخص کو مار مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اسی طرح جھارکھنڈ کے بوکارو میں ہندوتوا عناصر نے مبینہ طور پر ایک مسلمان شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ اس کے علاوہ چندی گڑھ اور ہماچل پردیش میں کشمیری خواتین اور طالب علموں پر حملے کیے گئے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسوری، اتراکھنڈ میں شال فروشوں سمیت، مسلم دکانداروں کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق اتر پردیش نے سب سے زیادہ واقعات ہوئے۔ وہیں بہار، مہاراشٹر، دہلی اور تلنگانہ میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات پیش آئے۔ کرناٹک، پنجاب، چندی گڑھ، اور مغربی بنگال میں سنگین معاملات رپورٹ ہوئے۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک مسلمان ہیڈ کانسٹیبل پر ڈیوٹی پر حملہ کیا گیا۔ علی گڑھ، اترپردیش میں ایک نابالغ مسلمان لڑکے پر حملہ کیا گیا اور مبینہ طور پر پاکستانی جھنڈے پر پیشاب کرنے پر مجبور کیا گیا۔راجستھان میں ایک بی جے پی ایم ایل اے نے ریلی کے دوران مسجد کو نقصان پہنچایا، جبکہ اتراکھنڈ میں ہندوتوا تنظیموں نے ایک اور مسجد پر پتھرا¶ کیا۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش میں بھی اس قسم کے واقعات درج ہوئے۔اس دوران پولیس پر غیر فعال اور الٹا متاثرین کے خلاف کاروائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ بعض متاثرین نے پولیس پر تعصب اور مسلم مخالفت رویہ کا بھی الزام عائد کیا۔
Source: Social Media
بہار : پٹنہ میں ٹل گیا ٹرین حادثہ، مسافروں نے کہا- ایسا لگا کہ اب سب کچھ ختم ہو جائے گا
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
تھرور نے سرزنش کی تو کولمبیا نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنی دھن بدل دی۔ پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بیان واپس لے لیا
گائے کے گوشت کے نام پر حملہ ہوا تو...، اکبر الدین اویسی نے کسے خبردار کیا
ہندستان-روس اور چین کے سہ فریقی اتحاد کو سرگرم کرنے کا وقت آگیا ہے، روس کی نئی پہل سے امریکہ ہوسکتا ہے پریشان
عیدالاضحیٰ پر قربانی احتیاط سے کریں، ممنوعہ جانوروں سے پرہیز، سوشل میڈیا سے گریز کریں: ارشد مدنی
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
ہردوئی میں کار کھائی میں گری، پانچ کی موت، چھ کی حالت نازک
تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد
سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال
دہلی میں کورونا وائرس سے ایک خاتون کی موت، دارالحکومت میں کووڈ-19 کے 104 ایکٹیو کیسز
منی پور کے کچھ علاقوں میں سیلاب سے معمولات زندگی متاثر
آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی
نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں عباس انصاری کو 2 سال کی قید