Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BHAGALPUR MEIN GANGA KE TEZ BAHAV MEIN SAMA GAYA 100 SAAL PURANA DURGA MANDIR

ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار — September 05, 2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک سابق پوڈ کاسٹر کو صدر ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس شہر کے رہائشی 40 سالہ بینجمن ازاریہ ساؤتھ ورتھ نے یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بار بار اشتعال انگیز بیانات دیے جن کا مقصد صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خلاف اپنی نفرت کا عوامی سطح پر اظہار کرنا تھا۔

ملزم پر صدر ٹرمپ کے خلاف بدسلوکی، انہیں ہراساں کرنے اور دھمکانے کے عمل میں خود ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ملزم نے ویڈیو میں کہا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے میں کھل کر آواز اٹھاتا رہا ہوں گا، یہ حکومت غیر قانونی اور بے قابو ہو چکی ہے، اب سمت درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کر دو۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کو لاس اینجلس کی عدالت میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے 7 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صدر ٹرمپ کو دھمکی دینے والی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn