بارش کی وجہ سے پانچواں ٹی-20 مقابلہ مکمل نہیں ہو سکا اور اسے منسوخ کر دیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہندستان نے آسٹریلیا کو 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 1-2 سے شکست دے دیا۔ واضح رہے کہ رواں سیریز کا شروعاتی مقابلہ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے دوسرا مقابلہ جیتا اور 1-0 سے برتری حاصل کر لی تھی، لیکن ہندستان نے تیسرا اور چوتھا مقابلہ جیت کر 1-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی تھی۔ آج کا میچ آسٹریلیا کے نظریہ سے کافی اہم تھا، ان کی نظر سیریز میں برابری حاصل کرنے پر تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز 1-2 سے جیت کر ہندوستان نے ونڈے کی شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔ میزبان آسٹریلیا نے ونڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کو 2-1 سے شکست دے دی تھی۔ ہفتہ (8 نومبر) کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی-20 مقابلہ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ پہلی اننگ کا صرف 4.5 اوور کا ہی کھیل ہو سکا، جس میں ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے 52 رن بنائے۔ اس کے بعد بارش رکاوٹ بن گئی اور میچ منسوخ کر دیا گیا۔ ہندستانی بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے صرف 528 گیندوں میں اپنے 1000 ٹی-20 بین الاقوامی رن مکمل کر لیے، جو کسی بھی مکمل رکن (سرفہرست 10 ٹیموں) کے بلے باز کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس معاملہ میں انہوں نے سوریہ کمار یادو (573 گیند) اور فل سالٹ (599 گیند) جیسے لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ ہندستانی بلے بازوں میں سب سے کم اننگز میں 1000 رن مکمل کرنے کے معاملے میں بھی ابھیشیک دوسرے مقام پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ مقام صرف 28 اننگ میں حاصل کیا، ان سے آگے صرف وراٹ کوہلی (27 اننگ) ہیں۔ جبکہ کے ایل راہل (29 اننگ) اور سوریہ کمار یادو (31 اننگ) ان کے بعد ہیں۔ 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ابھیشیک شرما کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی