Sports

پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ

پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ

بنگلادیش سے 2 ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نئے کپتان سے متعلق مشاورت ہوگی، شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا۔ پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیزکےخلاف ہے، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بنگلادیش نے آج دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا، یوں میزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی۔ میچ کے بعد کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں، ٹیسٹ میچ میں غلطی کی سزا ملتی ہے۔ ٹیسٹ میچ میں آپ کو پورے 5 دن تک تسلسل سے کھیلنا ہوتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments