پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں کھلاڑی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کچھ بڑا کرسکتے ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق سرکاری چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ میں تھوڑا سا مختلف سوچتا ہوں، یہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں اگر یہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں اور انھیں کلیئرٹی اور ایشورنس دی جائے اور انھیں کہا جائے کہ تم جاکر کھیلو تو یہ بہتر کرسکتے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کیونکہ یہ سارے کھلاڑی خود بن کر اوپر آئے ہیں اور ان کو اپنا خود کھیلنا آتا ہے لیکن آپ جب کچھ چیزیں تھوپ دیتے ہیں تو ان کے اندر کی صلاحیت بیٹھ جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پتا نہیں کیوں میں بڑے عرصے سے یہ بات کہتا چلا آرہا ہوں اور میرا یقین بھی ہے اس پر، مجھے لگتا ہے کہ ان پلیئرز کے ساتھ ویسی کمیونیکیشن نہیں کی جاتی نیٹ پر بیٹھ کر ان سے بات کی جائے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ کھلاری کچھ آپ کو اسپیشل دکھا سکتے ہیں، کیوں کہ پاکستان کھلاڑی محلوں اور سڑکوں پر کھیلتے ہیں کسی کے پاس گیند نہیں ہے تو کسی کے پاس بلا نہیں ہے یہ مانگ تانگ کر کھیلتے ہیں یہ سارے بچے وہی ہیں۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آپ نے ان کو ہائی پرفارنس سینٹر میں ڈالا اور یہ بچے وہاں سے بن کر نکل کراوپر آئے ہیں یہ کرسکتے ہیں، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کوچز انھیں کیسے دیکھتے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی