سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز کےلیے شرم کی بات ہے کہ بھارت کی طرف سے تلک اور رنکو سنگھ نے بولنگ کی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان اور کرکٹر شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ہماری کرکٹ اور پیچھے جارہی ہے اگر ہم بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے باری لیتے اور 140 یا 150 رنز پر آؤٹ ہوجاتے تو بھی اس طرح میچ نہیں ہارتے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ہم یہ میچ ہارے ہیں بچوں کی طرح ہرایا ہے ہمیں بھارت نے، لوگوں کو تو یہ پتا ہی نہیں ہے کہ ہم 61 رنز سے میچ بچوں کی طرح ہار گئے۔ باسط علی کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تلک ورما اور رنکو سنگھ نے بولنگ کی ہے کہ پاکستان کے بیٹسمینوں کےلیے شرم کی بات ہے۔ کامران اکمل نے کہا ہمیں بےعزتی محسوس ہورہی تھی کہ بھارت کے مین اسٹریم بولر اپنے اوور پورے نہیں کررہے، مذاق بنارہے تھے وہ تلک ورما اور رنکو سنگھ سے بولنگ کروا رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو آل راؤنڈر کم کرنے پڑیں گے کیوں کہ بیٹنگ میں وہ اعتماد ہی نہیں ہے، آپ کو تھوڑا سا بیٹنگ کو لمبا کرنا پڑے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی