Sports

پاکستان ٹیم میں 5 اسپنرز مگر اسپن بولنگ کوچ کہاں ہے؟ شاہد آفریدی کا سوال

پاکستان ٹیم میں 5 اسپنرز مگر اسپن بولنگ کوچ کہاں ہے؟ شاہد آفریدی کا سوال

سابق پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی نے مینجمنٹ سے سوال کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں 5 اسپنرز مگر اسپن بولنگ کوچ کہاں ہے۔ نجی چینل کے پروگرام میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے سوال کیا کہ اس وقت ہمارا بولنگ کوچ کون ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ مائیک ہیسن اپنا بولنگ کوچ لے کر آئے ہیں، ان کا نام ایشلے نوفکے اور تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی نے پاکستان کے بولنگ اور بیٹنگ کوچ کا نام بھی شاید نہ سنا ہوگا، بولنگ کوچ نے کیا کام کیا، ہمارا اسپن کوچ کون ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسپنرز کا کوئی کوچ نہیں ہے اور ہم ورلڈکپ میں 4، 5، 6 اسپنرز لےکر گئے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ وہاں اسپن کنڈیشن ہے اور ہمارا اسپن کوچ کوئی نہیں ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کوئی شاداب کو بتانے والا نہیں ہے کہ اتنے عرصے سے اسے کیا مسائل درپیش ہیں، یہ سوچنے والی بات ہے۔ شاہد خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ آپ ٹیم میں ڈیڑھ فاسٹ بولر کھلا رہے ہو تو فاسٹ بولر کا کوچ موجود ہے، ایونٹ کےلیے چار پانچ اسپنر لے کر گئے ہیں لیکن ان کا کوئی کوچ نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments