کیا پاکستانی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوگئی ہے؟ پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ اے میں ہے جہاں بھارت آج کے میچ میں فتح کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ گرین شرٹس اس شکست کے بعد رن ریٹ کی بنیاد پر اپنے گروپ میں تیسرے نمبر کی ٹیم بن گئی ہے۔ بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ منفی 0.403 ہوگیا ہے۔ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے بھی نیچے چلا گیا ہے، امریکا کے 4 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس اور رن ریٹ 0.788 ہے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری گروپ میچ بدھ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا، اور اس میچ میں اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کردیا تو پاکستان ٹیم ناصرف سپر 8 کی دوڑ سے بلکہ ایونٹ سے ہی باہر ہوجائے گی۔ پاکستان کی نمیبیا کے خلاف شکست کی صورت میں گروپ اے سے بھارت کے ساتھ امریکا سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرجائے گا۔ پاکستان اگر اپنے آخری میچ فتح سے ہمکنار ہوتا ہے تو اس کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی، جبکہ میچ کے بارش کے نذر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی