پاکستان سُپر لیگ کا فائنل آج لاہور میں ہوگا، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں ٹاکرے کے لیے تیار ہیں۔ فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی ہے کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جو پاکستانی روپے میں چودہ کروڑ روپے بنتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رنرز اپ کو 2 لاکھ ڈالرز دیےجائیں گے۔ پی ایس ایل کی بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے کوشش کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالرز کی رقم ملے گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے