لاہور، یکم فروری : صائم ایوب (56) اور بابر اعظم (ناٹ آ¶ٹ 50) کی شاندار نصف سنچری اننگز کے بعد محمد نواز کی بہترین گیندبازی کی بدولت پاکستان نے اتوار کو تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔ محمد نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ پوری سیریز میں مسلسل عمدہ کھیل پر آغا سلمان کو پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 96 رنز تک محدود رہی۔ یوں ٹیم پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو 111 رنز سے مات دی۔ پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ۔ صائم ایوب اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ صائم 56 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 50 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 21 رنز جبکہ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مارکس اسٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹاپ آرڈر کو پویلین لوٹاتے ہوئے 2 اہم وکٹیں لیں جبکہ محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کرکے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی۔ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔ محمد نواز کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ کپتان سلمان علی آغا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی