پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کا ہدف مشکل اسپن وکٹ پر قومی بیٹرز نے 42ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے آسٹریلین بلے بازوں کو قابو کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن 157 رنز پر سمیٹ دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جوش انگلس نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارنس لبوشین، ایلکس کیری نے 19، 19 اور ایڈم زیمپا نے 10 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور ابرار احمد نے دو، دو جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان بجھے بجھے نظر آئے اور 6 رنز پر پولین لوٹ گئے، تاہم معاذ صداقت نے برق رفتار 27 رنز بنا کر ٹیم کے لیے آغاز کو قابلِ ذکر بنادیا۔ مشکل وکٹ پر پاکستانی بیٹرز کےلیے بیٹنگ کرنا دشوار ہوگیا، 41 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان غازی غوری 8 رنز بنا کر 60 پر آؤٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور بابر اعظم نے 33 رنز جوڑے، تاہم 93 کے مجموعے پر سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹرز پر دباؤ نظر آنے لگا۔ پانچویں وکٹ پر بابر اعظم نے عرفات منہاس کے ساتھ 19 رنز کی شراکت بنائی، لیکن 112 کے مجموعے پر وہ بھی 85 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیل کر میتھیو کونہمین کی زبردست گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ اسی مجموعے پر عرفات منہاس بھی پویلین لوٹ گئے۔ تاہم شاداب خان اور عبدالصمد نے ساتویں وکٹ پر ناقابلِ شکست 49 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔ شاداب 29 اور عبدالصمد 18 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کونہمین نے 3 جبکہ نیتن ایلس، میتھیو شارٹ اور میٹ رینشا نے ایک ایک وکٹ لی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے