Sports

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 36 گیندوں پر 51 رنز بنائے، ان کی اننگ میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 18 گیندوں پر 24 رنز بنائے، کپتان سلمان آغا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاداب خان 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھکشانا اور وینندو ہسارنگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جانتھ لیانگے 31 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، چرتھ اسالنکا اور وینندو ہسارانگا 18، 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر کامل مشارا کو صفر پر سلمان مرزا نے آؤٹ کیا، دھننجیا ڈی سلوا 10 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے، کپتان داسن شناکا نے 12 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سلمان مرزا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments