راولپنڈی ): پاکستان نے سیزیر کے تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا۔ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر آئی لینڈرز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ سری لنکا کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کو پاکستان ٹیم نے چار کے نقصان پر صرف 44.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ میچ کی خاص بات وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچری تھی۔ انہوں نے اپنے 100 ون ڈے انٹرنیشنل کو 61 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر یادگار بنایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ یہ ان کی 19 ویں نصف سنچری تھی۔ حسین طلعت نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر رضوان کا بھرپور ساتھ نبھایا۔ ہدف کے تعاقب میں حسیب اللہ خان رنز کا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ تاہم فخر زمان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ دوسرے میچ کے ہیرو بابر اعظم 34 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے جیفری وندرسے نے 3 جب کہ مہیش تھکشانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کی پوری ٹیم کو 45.1 اوورز میں صرف 211 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہ کر سکا۔ سدیرا سمارا وکرما 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان کوشل مینڈس 34 اور پاوان رتھنائیکے 32 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر محمد وسیم جونیئر رہے جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 47 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف نے 38 اور لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم نے 42 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی