پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 201 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، غازی غوری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معاذ صداقت 8 رنز بناسکے، سلمان آغا 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عرفات منہاس 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو کھنیمن، تنویر سانگا اور مارنس لبوشین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میتھیو رینشا 61 رنز رائیگاں گئے، میتھیو شارٹ نے 55 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔ کپتان جوش انگلس 13 رنز بنا کر عرفات منہاس کا نشانہ بنے، مارنس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ عرفات منہاس ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، اسپنر نے 10 اوورز میں 32 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے