پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صاحبزادہ فرحان کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لورین اسٹین کیمپ 23 رنز بناسکے، الیگزینڈر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نمیبیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سپر 8 میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو مدمقابل آئیں گی جبکہ میزبان سری لنکا سے قومی ٹیم 28 فروری کو میچ کھیلے گی۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کی نا قابل شکست سنچری کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے ہیں اور نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کا ہنر آزمانے کا فیصلہ کیا۔ صائم ایوب کمزور حریف کے سامنے بھی ناکام رہے اور صرف 14 رنز بنا کر بریسل کی وکٹ بن گئے۔ اس موقع پر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ کپتان سلمان علی آغا نے دوسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ بنائی۔ 23 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد کپتان بھی بریسل کی دوسری وکٹ بن گئے۔ خواجہ نافع صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تاہم صاحبزادہ فرحان نے اپنی پاور ہٹنگ جاری رکھی اور نئے آنے والے بیٹر شاداب خان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 81 رنز کی نا قابل شکست پارٹنر شپ بنائی۔ صاحبزادہ فرحان 58 گیندوں پر جارحانہ 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگ میں چار چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ شاداب خان نے بھی تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 گیندوں پر 36 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی