Sports

پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، آسٹریلوی کپتان کا اعتراف

پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، آسٹریلوی کپتان کا اعتراف

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز میں لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے، انھوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف آؤٹ کلاس کیا بلکہ ہم اسپنرز کےخلاف مشکلات کا شکار نظر آئے۔ کینگرو ٹی ٹوئنٹی تیم کے کپتان مچل مارش نے دونوں میچز میں شکست پر پاکستان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دونوں میچ میں بہت اچھا کھیلا۔ انھوں نے سیریز میں 3-0 کی شکست سے بچنے کا عزم بھی ظاہر کیا، مچل مارش نے کہا کہ کوشش کریں گےآخری میچ میں کامیابی حاصل کریں، ہمیں پاکستان کو 160 سے 170 رنز تک روکنا چاہیے تھا۔ سیریز میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں زبردست کرکٹ کھیلی، کوشش کریں گےآخری میچ میں بھی یہی کارکردگی دہرائیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ عثمان خان ہماری ٹیم میں سب سے اچھی اسپن کھیلتے ہیں، ہم 0-2 کو بھول کر 0- 3 سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments