Sports

پاکستان نے آسٹریلیا سے 7 سال بعد ٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان نے آسٹریلیا سے 7 سال بعد ٹی 20 سیریز جیت لی

لاہور، 31 جنوری پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 90 رنز سے شکست دے کر 7 سال بعد ٹی 20 سیریز جیت لی۔ :کپتان آغا سلمان (76) اور عثمان خان (53) کی شاندار نصف سنچریوں اور ابرار احمد و شاداب خان کی تین تین وکٹوں کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ہفتہ کو 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کر لی ۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رن بنایا۔ کپتان سلمان علی آغا نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عثمان خان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ صائم ایوب نے 23 رنز اسکور کیے ۔ شاداب خان 28 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ریویئر بارٹلیٹ، میتھیو کنہیمین، شین ایبٹ، ایڈم زیمپا اور کوپر کونولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 199 رن کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 35 اور میتھیو شارٹ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ 7 بلے باز دہرے ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکے ۔ آسٹریلیا کی تمام وکٹیں پاکستانی اسپنرز کے حصے میں آئیں۔ شاداب خان اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق نے 2 جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی اور 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments