سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان نے اگر اس طرح کرکٹ کھیلی تو اسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔ اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ فہیم اشرف کا انٹرویو دیکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک سال سے اسی طرح کی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں اگر ہم نے اس طرح کی کرکٹ کھیلی تو پاکستان کے اسپتالوں میں مریض بہت زیادہ آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نیدرلینڈز کے خلاف ہارا ہوا میچ جیتے ہیں، آپ آخری تین اوور میں 33 رنز لے کر جارہے ہیں اور سات وکٹیں گرچکی ہیں، بابر اعظم کے لیے اچھا وقت تھا انہوں نے کیا کیا ہے۔ باسط علی نے کہا کہ میں اسی لیے کہتا ہوں کہ جاوید میانداد اور ظہیر عباس اس لیے گریٹ بنے ہیں کہ وہ آؤٹ نہیں ہوتے تھے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم آج آسانی سے میچ جتوا سکتے تھے آپ کے سامنے جب بیٹر آؤٹ ہورہے ہیں تو اس طرح کا شاٹ کھیلنے کی ضرورت کیا تھی، میرا خیال ہے کہ یہ میچ پاکستان کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی، فہیم اشرف کو 11 گیندوں پر 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 10 فروری بروز منگل کو امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی