International

پاکستان میں سونا نئی بلند ترین سطح پر، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی

پاکستان میں سونا نئی بلند ترین سطح پر، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی

پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت 6,900 روپے فی تولہ اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح یعنی 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4,35,100 روپے ہو گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 5,916 روپے اضافے کے بعد 3,73,028 روپے تک پہنچ گیا۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت فی اونس 69 ڈالر کے اضافے سے 4,140 ڈالر پر جا پہنچی، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ مقامی منڈی میں عام طور پر عالمی قیمتوں سے 20 ڈالر کا فرق رکھا جاتا ہے تاکہ درآمدی ڈیوٹی اور مقامی عوامل کو مدنظر رکھا جا سکے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments