Sports

پاکستان کیخلاف میچ کے بعد سوریاکمار اور کلدیپ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستان کیخلاف میچ کے بعد سوریاکمار اور کلدیپ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عبرتناک شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو اور اسپنر کلدیپ یادیو کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین معرکے میں بھارت کےخلاف 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، بھارتی بولنگ کے آگے پاکستانی ٹاپ آرڈر تاش کے پتوں کی طرح زمیں بوس ہوگئی تھی۔ ایک مرحلے پر میچ مزید جلد ختم ہوجاتا اگر کلدیپ یادو نے ہاردک پانڈیا کی بال پر شاہین شاہ آفریدی کا کیچ پکڑ لیا ہوتا، کیچ چھوڑنے پر نہ صرف پانڈیا ان سے خفا ہوئے بلکہ کپتان سوریہ کمار یادیو نے بھی ان سے سخت بات کی۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سوریہ کمار میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے خوش خلقی سے ملتے ہیں مگر ان کے پاس آتے آتے ان رویہ تھوڑا غصے والا اور وہ انھیں ڈانٹتے بھی نظر آتے ہیں۔ اس واقعے اور میچ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوریا اور کلدیپ موجود ہیں اور بظاہر اسپنر اپنے کپتان سے خفا نظر آتے ہیں۔ دونوں بھارتی پلیئرز نے بالی ووڈ کے مشہور کردار "بابو بھائی” کے ڈائیلاگ پر یہ مزاحیہ کلپ بنائی ہے، کلدیپ بظاہر اپنے کپتان سے اس بات پر خفا نظر آتے ہیں کہ انھوں نے اسپنر کو کیوں جھاڑ پلائی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments