اسلام آباد، 10 مئی : ہندستان اورپاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان پاکستان نے فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کے لیے بند کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کل دوپہر 12 بجے تک فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔ اتھارٹی کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بیان میں مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔ اس سے قبل، ترجمان ایئر پورٹ اتھارٹی سیف اللہ خان نے بتایا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر فی الحال کوئی آپریشن معطل نہیں کیا گیا اور پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال ہے۔ تاہم ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے 3 ایئربیسز پر حملوں کی کوشش کے بعد کل تک کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
Source: uni urdu news service
پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ہندستان نے سخت مخالفت کی
جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم
پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے ہوا 10 فٹ گہرا گڑھا اور کھیت میں لگی آگ
پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
آئی ایم ایف پاکستان کو ان تمام ہتھیاروں کے لیے پیسے دے رہا ہے : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کیا
بھارت کی پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے
’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی پر پورا ملک کر رہا فخر، بہو کی تعریف میں سسر کا جذباتی بیان آیا سامنے
پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ہندستان نے سخت مخالفت کی
آئی ایم ایف پاکستان کو ان تمام ہتھیاروں کے لیے پیسے دے رہا ہے : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کیا
پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے ہوا 10 فٹ گہرا گڑھا اور کھیت میں لگی آگ
جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم
پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کیلئے بند
جموں وکشمیر: پاکستانی گولہ باری میں ایک سینئر افسر سمیت تین از جان