National

چنندہ32  ہوائی اڈے اور ہوائی راستے عارضی طور پر بند

چنندہ32 ہوائی اڈے اور ہوائی راستے عارضی طور پر بند

نئی دہلی، 10 مئی :مرکزی حکومت نے پاکستان کے ساتھ فوجی کارروائی کے پیش نظر ہنڈن، سری نگر، چنڈی گڑھ، جودھ پور، راجکوٹ اور بھج سمیت 32 ہوائی اڈوں پر شہری ہوا بازی کی سرگرمیاں 14 مئی تک عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور اس سے منسلک ہوابازی کے افسران نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر شمالی اور مغربی ہندستان کے 32 ہوائی اڈوں کو 9 سے 14 مئی 2025 تک تمام شہری پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) کے مطابق ان میں ادھم پور، امبالہ، امرتسر، اونتی پور، بھٹنڈہ، بھج، بیکانیر، چنڈی گڑھ، ہلوارہ، ہنڈن، جیسلمیر، جموں، جام نگر، جودھ پور، کانڈلا، کانگڑا (گگل)، کیشود، کشن گڑھ، کلو منالی (بھونتر)، لیہہ، لدھیانہ، مندرا، نالیہ، پٹھان کوٹ، پٹیالہ پور بندر ، راجکوٹ (ہیراسر)، سرواسا، شملہ، سری نگر، تھوئس اور اترلائی شامل ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ان تمام ہوائی اڈوں پر تمام شہری پروازیں 14 مئی تک بند رہیں گی۔ اے اے آئی نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دہلی اور ممبئی فلائٹ انفارمیشن ریجنز (ایف آئی آر) کے اندر ایئر ٹریفک سروس (اے ٹی ایس) روٹس کے 25 حصوں کی عارضی بندش کو بھی بڑھا دیا ہے۔ ایئر لائنز اور فلائٹ آپریٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ ایئر ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق متبادل روٹنگ کی منصوبہ بندی کریں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments