سری نگر، 10 مئی: پاکستان کی طرف سے شدید گولہ باری کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک سینئر افسر اور دو دیگر افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب راجوری میں شدید گولہ باری کے نتیجے میں جموں وکشمیر انتظامیہ کا ایک سینئر افسر اور دو دیگر افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ مہلوک افسر کی شناخت راج کمار تھاپا کے طور پر ہوئی ہے جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک گولہ موصوف افسر کی رہائش گاہ کو لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ’’ راجوری سے انتہائی تباہ کن خبر ہے، ہم نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریشن سروسز کے ایک سرشار افسر کو کھو دیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’گذشتہ روز وہ ضلع میں نائب وزیر اعلیٰ کے تھے اور جس آن لائن میٹنگ کی میں نے صدارت کی اس میں بھی شرکت کی‘۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ’آج مذکورہ افسر کی رہائش گاہ کو پاکستانی گولہ باری کا نشانہ بن گیا کیونکہ انہوں نے راجوری شہر کو نشانہ بنایا جس میں ہمارے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راج کمار تھاپا کی موت واقع ہوئی‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’ میرے پاس اس نا قابل تلافی جانی نقصان پر اپنے صدمے اور دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ اس کی روح کو سکون ملے‘۔ بورڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعہ کی شام جموں سیکٹر میں بی ایس ایف چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دے کر پاکستانی چوکیوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی شام 9 بجے پاکستانی فوج نے جموں سیکٹر میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔انہوں نے کہا: ' بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستان رینجرز کی چوکیوں اور اثاثوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاتے ہوئے بی ایس ایف مناسب انداز میں جواب دے رہا ہے'۔ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی خودمختاری کے تحفظ کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔
Source: uni urdu news service
پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ہندستان نے سخت مخالفت کی
جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم
پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے ہوا 10 فٹ گہرا گڑھا اور کھیت میں لگی آگ
پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
آئی ایم ایف پاکستان کو ان تمام ہتھیاروں کے لیے پیسے دے رہا ہے : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کیا
بھارت کی پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے
’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی پر پورا ملک کر رہا فخر، بہو کی تعریف میں سسر کا جذباتی بیان آیا سامنے
پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ہندستان نے سخت مخالفت کی
آئی ایم ایف پاکستان کو ان تمام ہتھیاروں کے لیے پیسے دے رہا ہے : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کیا
پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے ہوا 10 فٹ گہرا گڑھا اور کھیت میں لگی آگ
جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم
پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کیلئے بند
جموں وکشمیر: پاکستانی گولہ باری میں ایک سینئر افسر سمیت تین از جان