National

جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم

جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم

جالندھر، 10 مئی: پنجاب میں جالندھر کے ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہمانشو اگروال نے ہفتہ کو کہا کہ جالندھر رات بھر ریڈ الرٹ پر تھا۔ کئی ڈیوائسز/ڈرونز کو مسلح افواج نے دیکھا اور بے اثر کر دیا۔ انہوں نے لوگوں سے پرسکون اور گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر ہمانشو نے کہا ’’ریڈ الرٹ سائرن پھرسے بج رہا ہے۔ پرسکون رہیں، گھر کے اندر رہیں۔ بڑے اجتماعات یا ہجوم سے گریز کریں۔ کھلے میں گھومنے پھرنے سے گریز کریں اور اونچی عمارتوں میں جانے سے بچیں۔ جالندھر کینٹ اور آدم پور کے بازاروں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلع کے باقی حصوں میں مالز اور اونچی کاروباری عمارتیں آج بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ امرتسر اور فیروز پور میں بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں اضلاع میں مالز اور اونچی کاروباری عمارتیں بھی آج بند رہیں گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments