پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا نے جمعے کی شب چھ بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے ہیں جن میں سے ایک انڈیا کے علاقے آدم پور میں جبکہ دیگر پانچ انڈین پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرے ہیں۔ سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فوج کے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ لاہور میں بھی بھارتی ڈرون مار گرایا گیا، لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی، کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔ بھارتی ڈرون شیخوپورہ کےسرحدی گاؤں جےسنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔ ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو رات گئے ٹی وی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے اپنے سکھ شہریوں کو نشانہ بنایا شروع کر دیا ہے۔ اور اس نے آدم پور سے چھ بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک آدم پور میں جبکہ پانچ امرتسر میں گرے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ افسوسناک ہے کہ انڈیا اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔‘
Source: social media
پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ہندستان نے سخت مخالفت کی
جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم
پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے ہوا 10 فٹ گہرا گڑھا اور کھیت میں لگی آگ
پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
آئی ایم ایف پاکستان کو ان تمام ہتھیاروں کے لیے پیسے دے رہا ہے : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کیا
بھارت کی پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے
’آپریشن سندور‘ کے بعد کرنل صوفیہ قریشی پر پورا ملک کر رہا فخر، بہو کی تعریف میں سسر کا جذباتی بیان آیا سامنے
پاکستان کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ہندستان نے سخت مخالفت کی
آئی ایم ایف پاکستان کو ان تمام ہتھیاروں کے لیے پیسے دے رہا ہے : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حیرت کا اظہار کیا
پاکستان کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے ہوا 10 فٹ گہرا گڑھا اور کھیت میں لگی آگ
جالندھر، امرتسر، فیروز پور میں ریڈ الرٹ، مال اور بلند و بالا تجارتی عمارتوں کو آج بند رکھنے کا حکم
پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کیلئے بند
جموں وکشمیر: پاکستانی گولہ باری میں ایک سینئر افسر سمیت تین از جان