پالیکیلے ، 22 فروری : سپر ایٹ مرحلے کے دسویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے دی، تاہم مطلوبہ مارجن حاصل نہ کرنے کے باعث پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔ 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور بنائے ۔ کپتان داسن شناکا نے 31 گیندوں پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ پوون رتھنائیکے نے 58 رنز جوڑے ۔ کامل مشارا 26، چرتھ اسالنکا 25، جنیتھ لیاناگے 5، کمنڈو مینڈس 3 اور پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز اسکور بنائے ۔ صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور بناتے ہوئے 100 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 84 رنز کی دھواں دار باری کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں شاداب خان 7، شاہین شاہ آفریدی 4، خواجہ نافع 2، نسیم شاہ 1، محمد نواز 0 اور کپتان آغا سلمان بغیر کوئی رن اسکور بنائے آ¶ٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے 3، داسن شناکا نے 2 جبکہ دُشمانتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں فتح کے باوجود پاکستان مطلوبہ رن ریٹ حاصل نہ کر سکا اور یوں ٹورنامنٹ میں اس کا سفر ختم ہوگیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی