نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں تو برقرار ہیں لیکن اگلے مرحلے میں جانے کے لیے قومی ٹیم کو کڑے امتحان سے گزرنا ہو گا۔ کینڈی میں ہفتہ کو پاکستان سپر 8 مرحلے کا اپنا آخری میچ ایونٹ میں بقا کی جنگ کے طور پر کھیلے گا جس میں نہ صرف گرین شرٹس کو فتح درکار ہے بلکہ اسے رن ریٹ کے لیے بھی ایک سخت چیلنج درپیش ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کےلیے سری لنکا کو 65رنز سے ہرانا ہو گا اور بعد میں بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف 13اوور میں حاصل کرنا ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بالترتیب 1 اور تین پوائنٹس ہیں، اگر کل پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اسے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا اور پھر گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گے۔ اگر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو کوئی بھی ہدف دیا تو وہ پاکستان کو 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا جس کے بعد سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی