Sports

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے  بغیر اجازت بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور ترنگا لہرانے والے عبیداللہ راجپوت پر پابندی لگا دی

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بغیر اجازت بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور ترنگا لہرانے والے عبیداللہ راجپوت پر پابندی لگا دی

کراچی : پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بغیر اجازت بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور ترنگا لہرانے والے عبیداللہ راجپوت پر پابندی لگا دی۔ لاہور میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں عبیداللہ راجپوت پر پابندی کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ عبید اللہ نے بغیر اجازت بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلا اور بھارتی ترنگا لہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عبید اللہ کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کیا ہے۔ کھلاڑی کو پابندی کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا۔ چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ 2026 میں پاکستان کبڈی فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر 13 ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔ تاہم کسی کھلاڑی کو بغیر این او سی کے باہر کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ عبیداللہ راجپوت نے بحرین میں بھارتی کبڈی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور میچ کے بعد بھارتی پرچم لہرایا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments