International

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہروں میں تین پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہروں میں تین پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’تشدد کے راستے سے کسی بھی مقصد کا حصول ممکن نہیں۔ تنازعات کا حل ہمیشہ مذاکرات سے نکلتا ہے۔‘ چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ ’اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں جاری مظاہروں میں بدھ کے روز خاصی شدت دیکھی گئی اور چمیاٹی کے مقام پر جھڑپ کے دوران تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 150 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔‘ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ’عوامی ایکش کمیٹی کے پرامن احتجاج کی بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’وزیراعظم پاکستان نے میری ذمہ داری لگائی کہ آپ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کریں اور ان کے مطالبات کے حل کے لیے کوشش کریں۔‘ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات کو تسلیم کیا ہے اور مزید پر بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا وفاقی وزیر طارق فضل کے بعد کہنا تھا کہ ’پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ تین روز سے جاری مظاہروں کی وجہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، مختلف مقامات پر جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔‘ چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ ’بدھ کے روز مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں چمیاٹی کے مقام پر تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔‘ ان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پولیس کے علاوہ عام ان پرتشدد واقعات میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بدھ کے روز یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔‘ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ ’تنازعات کا حل ہمیشہ مذاکرات سے نکلتا ہے اور بہترین طریقہ بھی یہی ہے۔ تشدد کے راستے سے کسی مقصد کا حصول ممکن نہیں ہے۔‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments