پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد کے ممکنہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوئی تو ہمیں اگر افغانستان کے اندر دور تک جا کر جواب دینا پڑا تو ضرور دیں گے۔ ہم سٹرائیکس (فضائی حملے) کریں گے۔‘ خواجہ آصف نے بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اب یہ بات ثالثوں پر بھی عیاں ہو گئی ہے کہ کابل کی کیا نیت ہے۔ ان کی نیت کا فتور سب پر ثابت ہو گیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے یورے خلوص کے ساتھ یہ کوششیں کی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان اچھے ہمسائیوں کی طرح امن میں رہ سکیں لیکن اگر انہوں (طالبان )نے اپنی باگ ڈور دہلی کے حوالے کر دی ہے تو پھر یہ مشکل بات ہو گی۔‘ انہوں نے مذاکرات کے تفصیل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’وہ مانتے تھے کہ ٹی ٹی پی کو روکنا چاہیے اور یہ کہ وہ ان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں لیکن اسے لکھ کر وہ نہیں دینا چاہتے ہیں۔‘ وزیر دفاع نے ٹی ٹی پی کو مذاکرات میں شامل کرنے کے امکان کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر وہ ایسا کہتے بھی تو ہم نہیں مان سکتے تھے۔ دیکھیں تحریک طالبان افغانستان کی بھی ابھی اس طرح کی حیثیت نہیں۔ دو چار ممالک نے انہیں تسلیم کیا ہے لیکن ان کی ابھی تو وہاں پوری طرح رٹ بھی قائم نہیں ہے۔‘ ’افغانستان کے حصے بخرے ہوئے پڑے ہیں جہاں مختلف دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں۔ افغانستان ریاست کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔وہ ریاست کے دنیا میں مسلمہ تشخص کے عادی بھی نہیں ہیں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں