دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر پاکستان کے فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے، انہوں نے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا جو 24 ماہ کی مدت میں ان کا پہلا جرم ہے۔ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا جب فخر نے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود امپائر کے ساتھ طویل بحث کی۔ پابندی کی تجویز ایمریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے ریون کنگ نے دی تھی۔ آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب کے علاوہ تھرڈ امپائر راشد ریاض اور فورتھ امپائر فیصل آفریدی نے چارج لگایا۔ زمان نے سزا کو قبول کرلیا ہے۔ لیول 1 کی خلاف ورزیوں پر ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس کے ساتھ ساتھ ایک آفیشل سرزنش سے لے کر کھلاڑی کی میچ فیس کے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد تک کے جرمانے ہوتے ہیں۔ پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لی تھی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی