Sports

پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں جگہ بنا لی

پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں جگہ بنا لی

پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں جگہ بنا لی ہے۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ان مقابلوں میں جیولن تھرو کے ابتدائی راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر دور نیزہ پھینک کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ابتدائی مقابلے میں ارشد ندیم کی ابتدائی دو تھروز 77 میٹر سے بھی کم فاصلے پر گریں لیکن آخری تھرو نے مقررہ فاصلہ عبور کیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ جمعرات کی شام منعقد ہو گا۔ خیال رہے کہ ارشد ندیم نے 2023 میں ہنگری میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا اور یہ پہلا موقع تھا کہ کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے ان مقابلوں کی تاریخ میں کوئی بھی تمغہ جیتا ہو۔ ارشد کے دیرینہ حریف سمجھے جانے والے انڈیا کے نیرج چوپڑا باآسانی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ ابتدائی راؤنڈ میں ان کی 84.85 میٹر کی پہلی ہی تھرو انھیں حتمی مرحلے میں پہنچانے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔ ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا تھا جو نہ صرف ایک اولمپکس ریکارڈ ہے بلکہ ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments