پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں متنازع ریویو کے معاملے پر شکایت درج کروادی۔ کرکٹ ویب کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آخری اوور میں بنگلادیش ٹیم کے ریویو پر امپائر کے خلاف میچ ریفری نعیم الراشد کو شکایت درج کروائی ہے۔ آخری اوور کی پانچویں گیند امپائر نے رشاد حسین کی گیند وائیڈ قرار دی، بنگلا دیش کے کپتان نے ٹی وی اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ریویو لیا۔ ریویو کے وقت پاکستان کو دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، ری ویو میں امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 1 گیند پر 12 رنز درکار ہوگئے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مؤقف اپنایا کہ اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ری ویو نہیں لیا جاسکتا مگر امپائر نے ریویو لیا، شکایت میں پاکستان نے میچ ریفری کو غلطی کی نشان دہی کرائی۔ پی سی بی کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ میچ ریفری سے کیا کارروائی چاہتے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ کم از کم اس معاملے میں باضابطہ وضاحت یا غلطی کے اعتراف کا مطالبہ کر سکتا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے