اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کو ایک عدالت کے باہر خودکش بم دھماکے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈان اخبار کے مطابق، دھماکہ منگل کو G-11 کے علاقے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ڈان کے مطابق، اسلام آباد پولیس کے ایک سینئر افسر نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ ڈان کی خبر کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی بیریئر کے پیچھے جلی ہوئی گاڑی کے ملبے سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے ایک موٹے بادل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق دھماکے کی آواز چھ کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ ریسکیو اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کے اعضا کے نمونے شناخت کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق حملہ آور کے سر، بازو اور دیگر اعضا کے نمونے لیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شناخت معلوم کرنے کے لیے ’نادرا سے بھی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے‘۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے اسلام آباد کچہری پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ’امریکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے۔‘ سفارتخانے کی طرف سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ آج کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے خاندانوں سے ہم دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘ امریکی سفارتکار نیٹلی بیکر کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم اس حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔‘ اسلام آباد میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ ’ہم اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے سے آگاہ ہیں۔ جس میں مبینہ طور پر متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی