International

پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے اپنے دفاع کو مزید مقبوط بنانے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 میزائل 750 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زمین کے ساتھ ساتھ پرواز کرنے کی خصوصیت کی بدولت یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یہ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس ہے، جو دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل میں موجود ٹرین ہگنگ فیچر اسے انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ تجربہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل سٹاف اور مسلح افواج کے سینیئر افسران نے کیا، جبکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز نے اس کامیاب تجربے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments