پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی افواج کے مابین سرحد پر متعدد مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ طالبان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر پاکستانی فوج کی حالیہ کارروائیوں کے ردعمل میں سرحد پار پاکستانی فوج پر بڑے پیمانے پر جوابی حملے کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں عسکری ذرائع نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے افغان حملوں کا بھرپور جواب دینے اور متعدد چوکیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان کی وزراتِ دفاع کی جانب سے جمعے کو پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی اور کابل سمیت دو مقامات پر فضائی حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ طالبان کی وزراتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے بعد اگر صورتِحال مزید کشیدہ ہوتی ہے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری پاکستانی فوج پر عائد ہو گی۔ طالبان کی وزارت دفاع نے کابل میں بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی رات افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ، جنوب مشرقی خوست، پکتیا، پکتیکا اور جنوبی ہلمند میں ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فوجی چوکیوں پر مربوط حملے کیے گئے۔ عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ طالبان فورسز نے شام کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اس کے بعد فریقین کے درمیان شدید لڑائی شروع ہوگئی۔ پاکستان میں عسکری ذرائع نے بھی افغانستان سے کیے گئے حملوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ افغان افواج نے انگور اڈہ، باجوڑ، کرم، دیر، چترال کے علاوہ بلوچستان میں بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ عسکری ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کا پاکستانی فوج کی جانب سے ’بھرپور اور شدید جواب‘ دیا گیا اور کارروائی ابھی جاری ہے۔ پاکستان کے عسکری ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کا پاکستانی فوج کی جانب سے ’بھرپور اور شدید جواب‘ دیا گیا اور کارروائی ابھی جاری ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی افواج کے مابین سرحد پر متعدد مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ طالبان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر پاکستانی فوج کی حالیہ کارروائیوں کے ردعمل میں سرحد پار پاکستانی فوج پر بڑے پیمانے پر جوابی حملے کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں عسکری ذرائع نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے افغان حملوں کا بھرپور جواب دینے اور متعدد چوکیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان کی وزراتِ دفاع کی جانب سے جمعے کو پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی اور کابل سمیت دو مقامات پر فضائی حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ طالبان کی وزراتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے بعد اگر صورتِحال مزید کشیدہ ہوتی ہے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری پاکستانی فوج پر عائد ہو گی۔ طالبان کی وزارت دفاع نے کابل میں بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی رات افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ، جنوب مشرقی خوست، پکتیا، پکتیکا اور جنوبی ہلمند میں ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فوجی چوکیوں پر مربوط حملے کیے گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طالبان فورسز نے شام کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اس کے بعد فریقین کے درمیان شدید لڑائی شروع ہوگئی۔ پاکستان میں عسکری ذرائع نے بھی افغانستان سے کیے گئے حملوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ افغان افواج نے انگور اڈہ، باجوڑ، کرم، دیر، چترال کے علاوہ بلوچستان میں بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ عسکری ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کا پاکستانی فوج کی جانب سے ’بھرپور اور شدید جواب‘ دیا گیا اور کارروائی ابھی جاری ہے۔ پاکستان کے عسکری ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کا پاکستانی فوج کی جانب سے ’بھرپور اور شدید جواب‘ دیا گیا اور کارروائی ابھی جاری ہے۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک اور کئی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا، باجوڑ، کرم ، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی میں بھی فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ افغان دہشت گردوں پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے وار جاری ہیں، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہوگئیں، افغان فوجی لاشیں، یونیفارم اور ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ افغانستان نے پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کی ہیں۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی