International

پاکستان اور افغانستان کے بیچ ایک بار پھر سرحدی جھڑپیں:’افغان سرحدی پوسٹوں کو تباہ کر دیا،

پاکستان اور افغانستان کے بیچ ایک بار پھر سرحدی جھڑپیں:’افغان سرحدی پوسٹوں کو تباہ کر دیا،

پاکستان اور افغانستان کے بیچ ایک بار پھر سرحدی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل، پی ٹی وی، کے مطابق پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے منگل کی شام افغان طالبان اور ٹی ٹی پی نے سرحد پار سے پاکستان کے ضلع کرم پر ’بلااشتعال فائرنگ‘ کی جس کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج نے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق پاکستانی فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں افغان صوبے خوست میں انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان نے اگرچہ سرکاری سطح پر فی الحال ان جھڑپوں کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے تاہم ’طلوع نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے خوست کے گورنر مستغفر گرباز نے الزام عائد کیا ہے کہ منگل کی شام لگ بھگ سات بجے خوست کے علاقے ’پلوچہ‘ کو پاکستانی فوجیوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغانستان میں شعبہ اطلاعات کے ایک سربراہ علی محمد نے بتایا کہ جھڑپوں میں ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے اور تاحال جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں عام شہریوں کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد مقامی آبادی کا علاقے سے انخلا کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں پر ان کارروائیوں کے حوالے سے لوئر کرم کے گاؤں ’ولی چینہ‘ کی اہم شخصیت عنایت خان نے بتایا کہ منگل کو شام سات بجے کے لگ بھگ اچانگ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آنا شروع ہوئیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ’اس جھڑپ میں ہر قسم کے ہتھیار کے استعمال کی آوازیں آ رہی تھیں، جس کے بعد مقامی آباد گھروں میں محصور ہو گئی تاہم اب تک شہری آبادی کو کوئی نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔‘ فائرنگ اور دھماکوں کا یہ سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد خاموشی ہو گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ رات کو دیر گئے بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دی جا رہی ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments