International

پاکستان اور افغان طالبان کا عارضی جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان اور افغان طالبان کا عارضی جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کر دی گئی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس جنگ بندی کا نفاذ آج شام چھ بجے سے ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران طالبان کی عبوری حکومت نے مذاکرات کی بھی درخواست کی ہے۔ پاکستان اور افغان حکومت نے اپنے مؤقف میں دوسرے فریق پر جنگ بندی کی درخواست کا ذمہ ڈالا ہے۔ پاکستان کا جہاں یہ مؤقف ہے کہ یہ جنگ بندی افغان طالبان کی درخواست پر عمل میں لائی جا رہی ہے وہیں افغان طالبان کے ترجمان نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر نفاذ کی جا رہی ہے۔ انھوں نے اپنی سکیورٹی فورسز سے یہ کہا ہے کہ جب تک دسری طرف سے خلاف ورزی نہ ہو تو اس جنگ بندی پر عمل پیرا رہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments