Sports

پاک نیوزی لینڈ میچ منسوخ، پاکستان اب کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

پاک نیوزی لینڈ میچ منسوخ، پاکستان اب کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

کولمبو (22 فروری ): پاک نیوزی لینڈ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے باعث گرین شرٹس کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ میچ میں صرف ٹاس ہی ہوا، اسکے بعد بارش کی ایسی انٹری ہوئی کہ ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی اور میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔ میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ تاہم پہلے مرحلے میں نیوزی لینڈ کا رن ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی سپر ایٹ کے گروپ ٹو میں پہلی جب کہ پاکستان کی دوسری پوزیشن ہے۔ اس گروپ میں دیگر دو ٹیمیں سری لنکا اور انگلینڈ ہیں۔ اور چار میں سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان کو اگر سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو سیدھا راستہ ہے کہ دونوں میچز بڑے مارجن سے جیت کر اپنی سیٹ پکی کرے کہ اگر رن ریٹ کا مسئلہ آئے تو وہ بہتر پوزیشن میں ہو۔ اگر گرین شرٹس ایک میچ ہارے اور ایک جیتے تو اس کے صرف تین پوائنٹس ہوں گے، پھر اس کو اگلے مرحلے کے لیے دیگر ٹیموں کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔ اگر شاہین ایک میچ جیتے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو اس طرح بھی صرف چار پوائنٹس ہوں گے اور اس کو دیگر ٹیموں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ اگر پاکستان اگلے دونوں میچز ہار جاتا ہے تو پھر اس کو خالی ہاتھ ہی گھر واپس آنا پڑے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments