کولمبو (15 فروری ): ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا سب سے ہائی وولٹیج مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج ہو رہا ہے لیکن میچ سے قبل میدان میں سانپ نکل آیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا شوپیس میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے کرکٹرز اور شائقین میں جوش وخروش جاری ہے۔ تاہم میچ سے قبل اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا ہے، جو کو دیکھ کر خوف وہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار فٹ لمبا سیاہ سانپ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن سے قبل اسٹیڈیم میں نظر آیا، تاہم گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر اس کو پکڑ کر وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شام شروع ہوگا۔ میچ جیتنے والی ٹیم سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ دوسری جانب اس بڑے میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی